LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان

صوابی میں پانچ جڑواں نومولود 5 روز بعد انتقال کر گئے

Web Desk

27 January 2026

صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ نومولود بچے پانچ روز بعد انتقال کر گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ تمام بچے قبل از وقت پیدا ہوئے تھے، جن میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل تھیں۔ بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا، تاہم شدید طبی پیچیدگیوں اور کمزوری کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

بچوں کے والد محمد نوید ولد نصیر محمد کا تعلق زیدہ صوابی کے محلہ منصور خیل سے بتایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی اور اہلِ علاقہ نے متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طبی عملے نے بچوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم قبل از وقت پیدائش ان کی جان نہ بچا سکی۔