چینی غذا سے مکمل نکال دینا معدے اور جسمانی صحت کیلئے مضر ہوسکتا ہے
Web Desk
14 June 2026
چینی کے زیادہ استعمال کو اگرچہ صحت کیلئے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، لیکن ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چینی کا مکمل ترک استعمال بھی جسم پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق اعتدال کے ساتھ چینی کا استعمال اور مکمل پرہیز کے درمیان توازن برقرار رکھنا صحت کیلئے زیادہ موزوں ثابت ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں چوہوں کو دو مختلف غذائی گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو ایسی غذا فراہم کی گئی جس میں چینی بالکل شامل نہیں تھی، جبکہ دوسرے گروپ کی خوراک میں چینی موجود تھی۔ دونوں گروپس کا سولہ ہفتوں تک تفصیلی مشاہدہ کیا گیا۔
تحقیقی نتائج کے مطابق چینی سے مکمل محروم گروپ میں خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت متاثر ہوئی، انسولین کے خلاف مزاحمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور معدے کے مفید جراثیم کا قدرتی توازن بھی بگڑ گیا۔
اس کے علاوہ آنتوں میں سوزش کے آثار نمایاں ہوئے جبکہ جگر پر چربی جمع ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ چینی کو مکمل طور پر غذا سے خارج کرنا معدے اور جسم کے توانائی پیدا کرنے والے نظام کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے حاصل ہونے والی معلومات آئندہ غذائی سفارشات اور صحت سے متعلق رہنما اصولوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026
خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
15 September 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کا خودکشی کے خیالات سے تعلق کا انکشاف
15 September 2026
خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر
15 September 2026
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026