LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی ماسکو میں دوسرا عالمی ڈیجیٹل فورم آج شروع ہوگا، 120 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ

ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کامیاب، 2 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر

Web Desk

7 October 2026

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے، جس کے دوران 2 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ یہ مہم 21 سے 27 ستمبر تک 113 منتخب اضلاع میں چلائی گئی جس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے علاقے شامل تھے۔ اس مہم میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث جنوبی خیبرپختونخوا میں بچوں تک ویکسین کی رسائی متاثر ہوئی۔ صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 11 اضلاع میں 90 لاکھ 70 ہزار، سندھ کے 30 اضلاع میں ایک کروڑ 14 لاکھ، خیبرپختونخوا کے 37 اضلاع میں 72 لاکھ 10 ہزار، بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ 20 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 43 ہزار اور گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔