اچھی نیند لینا کیوں ضروری ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
Web Desk
2 July 2026
اگر آپ ہائی بلڈ شوگر اور ٹائپ ٹو ذیابیطس جیسے دائمی امراض کے خطرے کو جڑ سے کم کرنا چاہتے ہیں، تو روزانہ مناسب دورانیے کی نیند کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنا لیں۔ ڈنمارک میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اچھی اور مکمل نیند نہ صرف دماغ بلکہ جسم کے میٹابولزم اور بلڈ شوگر کو بھی صحت مند رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
کوپن ہیگن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق، جو نوجوان روزانہ رات میں 7 سے 8 گھنٹے کی بھرپور نیند لیتے ہیں، ان میں اگلے دن خون میں شوگر کی سطح زیادہ دیر تک متوازن رہتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیند، ذیابیطس جیسی بیماریوں کے ظاہر ہونے سے کئی سال پہلے ہی جسم کے میٹابولک نظام پر مثبت اثرات ڈالنا شروع کر دیتی ہے۔ اس تحقیق میں 18 سال کی عمر کے 206 نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا، جن کی دو ہفتوں تک ایکٹیویٹی ٹریکرز اور گلوکوز مانیٹرنگ سینسرز کے ذریعے نیند اور بلڈ شوگر کی سطح کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تحقیقی نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے زیادہ اور بہتر نیند لی، ان کے بلڈ شوگر میں اتار چڑھاؤ نمایاں طور پر کم رہا۔ ماہرین کے مطابق خون میں شوگر کی سطح کا بار بار تیزی سے بدلنا جسم میں سوزش، میٹابولزم پر دباؤ، موٹاپے اور بعد ازاں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق میں یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ دیر تک سونے والے افراد میں صبح کے وقت بلڈ شوگر کی سطح معمولی زیادہ ہوتی ہے، جو کہ نقصان دہ نہیں بلکہ فائدہ مند ہے۔ یہ معمولی اضافہ انسان میں میٹھا کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے اور پورے دن بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
محققین نے نشاندہی کی کہ نوجوان اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ ذیابیطس صرف بڑی عمر کے افراد کی بیماری ہے، حالانکہ کم عمری میں بھی بلڈ شوگر کی سطح بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ اگرچہ سائنسدان ابھی یہ واضح نہیں کر سکے کہ نیند اور بلڈ شوگر کے درمیان یہ تعلق کس حیاتیاتی نظام کے ذریعے قائم ہوتا ہے، تاہم نتائج سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ معیاری نیند جسمانی صحت، فعال میٹابولزم اور مستقبل میں ذیابیطس سے تحفظ کے لیے بے حد اہم ہ
متعلقہ عنوانات
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026
بلڈ پریشر کی پرانی دوا بچوں کی خطرناک دماغی بیماری کی رفتار سست کر سکتی ہے
18 August 2026
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
18 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026