LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

لمبی عمر کیلئے ورزش اور غذا سے بھی زیادہ نیند اہم ہے، امریکی ماہرین

Web Desk

3 January 2026

امریکی ماہرین نے تحقیق اور تجربات کی بنیاد پر انکشاف کیا ہے کہ تندرست زندگی اور طویل عمر کے حصول کے لیے نیند کی اہمیت متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش سے بھی زیادہ ہے۔

امریکا کی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق نیند ایک بنیادی حیاتیاتی عمل ہے، جس کے دوران دماغ سمیت جسم کے تمام اعضا دن بھر کی محنت اور تھکن کے بعد خود کو ازسرِنو بحال کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے دوران جسمانی نظام کی مکمل اوورہالنگ ہوتی ہے، جس سے اعضا دوبارہ مؤثر اور بہتر انداز میں کام کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مناسب اور معیاری نیند نہ صرف ذہنی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے، دل کی صحت برقرار رکھنے اور مجموعی جسمانی توازن کے لیے بھی نہایت ضروری ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیند کی کمی مختلف جسمانی و ذہنی بیماریوں، ذہنی دباؤ اور قبل از وقت بڑھاپے کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق بہترین صحت اور طویل عمر کے فوائد حاصل کرنے کے لیے ہر فرد کو 24 گھنٹوں میں کم از کم 7 گھنٹے کی معیاری نیند ضرور لینی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ متوازن نیند صحت مند طرزِ زندگی کی بنیاد ہے، جسے نظرانداز کرنا سنگین طبی مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جدید طرزِ زندگی میں نیند کو نظرانداز کرنا ایک بڑھتا ہوا مسئلہ بن چکا ہے، جس پر قابو پانا صحت مند معاشرے کے لیے ناگزیر ہے۔