LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے کے لیے کتنی مقدار میں نیند لینی چاہیے؟

Web Desk

5 March 2026

ایک تازہ تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے مناسب نیند انتہائی اہم ہے۔

ڈائیبیٹیز یو کے کے مطابق برطانیہ میں تقریباً 46 لاکھ افراد ذیابیطس کے مریض ہیں جن میں سے 90 فیصد ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہیں، اس بیماری میں جسم مناسب مقدار میں انسولین پیدا نہیں کر پاتا۔

ماہرین کے مطابق اس بیماری کی بڑی وجوہات میں موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر شامل ہیں، تاہم نیند کی کمی بھی انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جرنل بی ایم جے اوپن ڈائیبیٹیز ریسرچ اینڈ کیئر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 7 گھنٹے اور 18 منٹ کی نیند ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف گلاسگو کے پروفیسر نوید ستار کے مطابق ناقص یا کم نیند بھوک کے نظام کو متاثر کرتی ہے جس کے باعث لوگ زیادہ کھانے لگتے ہیں، جبکہ کم سونے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کھانے کے لیے زیادہ وقت دستیاب ہوتا ہے، جو وزن بڑھنے اور ذیابیطس کے خطرے میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔