LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ چینی وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان عباس احسن ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس 12 اضلاع میں تعینات، نوٹیفکیشن جاری بھارت میں مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا لبنانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارت کاری پر زور امریکی کسان نے 1431 کلو وزنی دیوہیکل کدو اگا لیا، عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان آبنائے ہرمز میں مزید 2 تجارتی جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز کا نشانہ بن گئے خواتین کو بااختیار بنانا معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی

صرف 25 منٹ بیٹھنا بھی دل کے لیے خطرناک؟ تحقیق نے خبردار کردیا

Web Desk

14 October 2026

آسٹریلیا کی سوئن برن یونیورسٹی کی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف 25 منٹ تک ایک ہی جگہ مسلسل بیٹھے رہنا دل کی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جو رگوں میں خون کے جمنے، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے دورے کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔

طبی جریدے ‘این جے پی’ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر کرسچن برکنرج (Dr. Christian Brakenridge) اور ان کی ٹیم نے خصوصی سینسرز سے لیس شارٹس کا استعمال کرکے روزمرہ زندگی میں 7 ہزار سے زائد مرتبہ بیٹھنے کے دورانیوں کا ڈیٹا ریکارڈ کیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ 25 منٹ سے زیادہ مسلسل بیٹھنے سے پٹھوں کی سرگرمی سست پڑنے لگتی ہے، جس سے خون کی روانی اور شکر کو جذب کرنے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور طویل مدت میں یہ عارضہ قلب اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر قسم کا بیٹھنا یکساں نقصان دہ نہیں ہوتا؛ مثال کے طور پر دفتر میں کام کرنے یا گاڑی چلانے کے دوران جسم کے کچھ پٹھوں میں معمولی حرکت جاری رہتی ہے، جبکہ گھنٹوں ایک ہی حالت میں ٹی وی یا اسکرین کے سامنے بیٹھنے سے پٹھے مکمل غیر فعال ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے تجویز دی ہے کہ اگر کوئی شخص روزانہ 10 گھنٹے بھی بیٹھ کر گزارتا ہے، تو وہ ہر 25 منٹ بعد اٹھ کر چند قدم چلنے، پانی لینے جانے یا پوزیشن بدلنے کے معمول سے اپنے پٹھوں کی سرگرمی میں ڈیڑھ گھنٹے تک کا اضافہ اور غیر فعالی میں 10 فیصد کمی لا سکتا ہے