LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

سندھ میں رواں سال ملیریا کے 90 ہزار 853 کیسز رپورٹ

Web Desk

25 August 2026

کراچی: محکمۂ صحت سندھ نے جاری کردہ اعداد و شمار میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال صوبے بھر میں ملیریا کے کل 90 ہزار 853 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں ملیریا کے 772 کیسز سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ضلع ملیر رہا جہاں 249 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ضلع جنوبی سے 164، ضلع غربی سے 140 اور ضلع کورنگی سے 135 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ کراچی کے دیگر اضلاع میں ضلع وسطی سے 36، ضلع شرقی سے 34 جبکہ ضلع کیماڑی سے 14 کیسز سامنے آئے۔

صوبے کے دیگر ڈویژنز کے اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد ڈویژن ملیریا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 35 ہزار 094 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد لاڑکانہ ڈویژن سے 27 ہزار 057 کیسز اور شہید بینظیر آباد سے 10 ہزار 200 کیسز سامنے آئے۔

علاوہ ازیں، سکھر ڈویژن سے 9 ہزار 949 جبکہ میرپور خاص ڈویژن سے ملیریا کے 7 ہزار 781 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمۂ صحت سندھ نے متعلقہ حکام کو مچھر مار سپرے اور علاج معالجے کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔