LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب، شہباز شریف سمیت اہم شخصیات جاتی امرا پہنچ گئیں پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور نئے صوبوں کے قیام کیلئے پورے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026 پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم 20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے: حافظ نعیم الرحمان نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی

جان لیوا امراض قلب سے خود کو محفوظ رکھنے کا آسان اور مؤثر طریقہ

Web Desk

8 December 2025

اگر آپ خود کو امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو چند غذاؤں کا استعمال عادت بنالیں۔

جو افراد پولی فینول سے بھرپور غذائیں اور مشروبات جیسے چائے، کافی، بیریز، گریاں، سالم اناج اور زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں، ان کی دل کی صحت وقت کے ساتھ بہتر ہوتی ہے۔

یہ بات برطانیہ کے کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد پولی فینولز سے بھرپور غذاؤں کا زیادہ اسعمال کرتےہیں، ان میں امراض قلب کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔پولی فینولز ایسے نباتاتی مرکبات موجود ہیں جو دل، دماغ اور معدے کی صحت کے لیے مفید مانے جاتے ہیں۔اس تحقیق میں 31 سو سے زائد بالغ افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی صحت کا جائزہ 10 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا۔اس عرصے میں ان کے پیشاب کے نمونوں کے ذریعے دیکھا گیا کہ جسم پولی فینولز کو کیسے پراسیس کرتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پولی فینولز سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔تحقیق کے دوران دیکھا گیا تھا کہ یہ افراد پولی فینولز سے بھرپور کن غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں۔نتائج میں دریافت کیا گیا کہ چائے، کافی، بیریز، زیتون کا تیل، گریاں اور سالم اناج وغیرہ کا استعمال دل کی صحت کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔محققین کے مطابق یہ پولی فینولز مجموعی غذائی عادات دل کی صحت کے لیے زیادہ اہم ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ طویل المعیاد بنیادوں پر پولی فینولز سے بھرپور غذاؤں کا استعمال امراض قلب کا خطرہ کم کر دیتا ہے۔