LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

شنگلز ویکسین دل کے امراض سے بھی تحفظ دے سکتی ہے: تحقیق

Web Desk

28 August 2026

لندن: ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شنگلز (Shingles) کی جدید ویکسین دل کے دورے (Heart Attack) اور فالج (Stroke) کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، جس سے ہر سال ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے امریکہ میں 70,000 سے زائد افراد کے طبی ریکارڈز پر کی جانے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ ‘شِنگریکس’ (Shingrex) ویکسین لگوانے والے افراد میں اگلے ساڑھے تین سال کے دوران دل اور دماغ کی شریانوں سے متعلق بیماریوں (Cardiovascular Diseases) کا خطرہ 12 فیصد تک کم دیکھا گیا۔

تحقیق کی قیادت کرنے والے آکسفورڈ یونیورسٹی کے کلینیکل لیکچرر ڈاکٹر میکسم ٹاکے کے مطابق اگر کلینیکل ٹرائلز میں ان نتائج کی حتمی تصدیق ہو جاتی ہے، تو اس ویکسین کا فائدہ روزانہ بلڈ پریشر کم کرنے والی دوا کے برابر ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزرگ افراد کو شنگلز کی ویکسین لگانے سے دنیا بھر میں فالج، ہارٹ اٹیک اور ہارٹ فیلئر کے لاکھوں کیسز کو روکا جا سکتا ہے، جو عمر رسیدہ آبادی کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک بڑا انقلابی قدم ہو گا۔

واضح رہے کہ شنگلز ایک انتہائی تکلیف دہ اور سنگین بیماری ہے جو چکن پاکس (خسرہ/کانپڑا) کا سبب بننے والے وائرس (Varicella-Zoster Virus) کے دوبارہ فعال ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ وائرس چکن پاکس ٹھیک ہونے کے بعد بھی جسم کے اعصابی نظام میں غیر فعال حالت میں موجود رہتا ہے۔ شنگلز کی وجہ سے جلد پر شدید تکلیف دہ دانے اور اعصابی درد ہوتا ہے، جو بعض اوقات دانے ختم ہونے کے بعد بھی مہینوں یا سالوں تک برقرار رہتا ہے، جسے طبی زبان میں ‘پوسٹ ہرپیٹک نیورلجیا’ (Postherpetic Neuralgia) کہا جاتا ہے۔