LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان

عام ویکسین جو عمر بڑھنے کی رفتار میں کمی کرسکتی ہے

Web Desk

22 January 2026

سائنس دانوں کو ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ شِنگلز کی ویکسین نہ صرف وائرل انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے بلکہ بوڑھے افراد میں حیاتیاتی عمر کے بڑھنے کے عمل کو بھی سست کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین کے مطابق شِنگلز کی ویکسین، جو عموماً معمر افراد کو دی جاتی ہے، شِنگلز سے بچاؤ کے علاوہ بھی صحت کے کئی فوائد رکھتی ہے اور اسے صحت مند بڑھاپے کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے دوران 3 ہزار 800 سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ ویکسین لگوانے والے افراد میں اُن لوگوں کے مقابلے میں حیاتیاتی بڑھاپے اور جسمانی سوزش کی علامات نمایاں طور پر کم تھیں جنہوں نے شِنگلز کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ جنگ کی کِم کے مطابق یہ ویکسین جسم میں پس منظر میں موجود سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے، جس کے نتیجے میں شِنگلز کا سبب بننے والا وائرس دوبارہ فعال نہیں ہو پاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین صحت مندی کے ساتھ عمر بڑھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

مصنفہ کے مطابق اس تحقیق کے نتائج حالیہ مطالعات کی بھی تائید کرتے ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بوڑھے افراد کو لگائی جانے والی ویکسینز، خصوصاً شِنگلز اور انفلوئنزا کی ویکسین، ڈیمنشیا اور دیگر نیورو ڈی جنریٹیو امراض کے خطرات میں کمی سے منسلک ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مزید تحقیق میں ان نتائج کی تصدیق ہو جاتی ہے تو مستقبل میں ویکسینیشن کو نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ بلکہ عمر رسیدگی کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے بھی ایک مؤثر حکمتِ عملی کے طور پر اپنایا جا سکتا ہے۔