افسوسناک واقعے کے بعد سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت کا اجلاس پمز میں طلب
Web Desk
30 August 2026
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں بچوں کی المناک اموات کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس پمز ہسپتال کے کانفرنس روم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹس کے مطابق، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی صدارت میں دوپہر 12 بجے ہونے والے اس اجلاس کے ایجنڈے میں بچوں کی اموات کا معاملہ ہی واحد نکتہ ہوگا۔ اجلاس میں پمز حکام کمیٹی کو سانحے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ کمیٹی ارکان ہسپتال کے طبی پروٹوکولز، مریضوں کی حفاظت اور انتظامی خامیوں کا جائزہ لیں گے۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے ارکان جائے سانحہ کا دورہ بھی کریں گے اور ذمہ داروں کے تعین و مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026