سانگھڑ: آوارہ کتے کے کاٹنے سے 8 سالہ بچی ریبیز کی شکار، کراچی میں انتقال
Web Desk
27 January 2026
ضلع سانگھڑ کے علاقے کھول میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 8 سالہ بچی میں ریبیز کی تصدیق ہوئی، جو بعد میں کراچی کے انڈس اسپتال میں انتقال کر گئی۔ اسپتال حکام کے مطابق بچی میں ہائیڈروفوبیا اور ایروفوبیا کی علامات پائی گئیں۔
متاثرہ بچی کو انڈس اسپتال کراچی منتقل کر کے پینل ایٹیو کیئر میں رکھا گیا تھا۔ اسپتال کے مطابق کھول کے اسپتال میں ریبیز کی ویکسین درست انداز میں نہیں لگائی گئی تھی۔
ماہرین نے بتایا کہ کتے کے کاٹنے کے نتیجے میں زخم کو فوری دھونا اور مکمل ویکسین لگانا ناگزیر ہے۔ رواں ماہ صرف سانگھڑ میں 3000 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال سندھ میں ریبیز کے باعث 21 افراد جان کی بازی ہار چکے تھے، اور 2025 میں سندھ بھر میں 60 ہزار سے زائد سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026