زیادہ نمک کا استعمال ہارٹ فیل کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، نئی تحقیق میں انتباہ
Web Desk
5 April 2026
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال نہ صرف بلند فشار خون کا باعث بنتا ہے بلکہ دل کی ناکامی کے خطرے میں بھی نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔
وینڈربلٹ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ سوڈیم کا استعمال خاص طور پر حساس افراد میں دل کی بیماریوں کا براہ راست سبب بن سکتا ہے۔
یہ تحقیق ایک طبی جریدے میں شائع ہوئی جس میں امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پچیس ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے مطابق شرکاء اوسطاً تجویز کردہ مقدار سے تقریباً دو گنا زیادہ نمک استعمال کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں دل کی نئی بیماری کے خطرے میں پندرہ فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق روزانہ نمک کے استعمال میں ہر اضافی ایک ہزار ملی گرام دل کی ناکامی کے خطرے میں آٹھ فیصد اضافہ کر سکتا ہے، چاہے دیگر عوامل جیسے موٹاپا، کولیسٹرول یا بلند فشار خون کو مدنظر ہی کیوں نہ رکھا جائے۔
ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ نمک کے استعمال میں معمولی کمی بھی دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026