ساہیوال میں 100 بیڈ کے جدید کینسر ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ
Web Desk
13 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ساہیوال ڈویژن کے شہریوں کے لیے 100 بستروں پر مشتمل جدید کینسر ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود نے ساہیوال کا دورہ کر کے ڈی ایچ کیو حاجی عبدالقیوم ہسپتال میں مجوزہ کینسر ہسپتال کی سائٹ اور انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق کے مطابق اس منصوبے سے پورے ریجن کے مریضوں کو مقامی سطح پر کینسر کے معیاری علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ ساہیوال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور دیگر تمام تر انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، جس سلسلے میں کمشنر ڈویژن نے شہر کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
متعلقہ عنوانات
پمز ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی تقریب: پاکستان کی نوجوان خواتین میں مرض کا تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے، امریکی ناظم الامور
13 October 2026
راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی، صرف 54 مریض رپورٹ
12 October 2026
جگر کے عام ترین مرض کے پھیلاؤ ایک بڑی ممکنہ وجہ دریافت
12 October 2026
سوشل میڈیا اسکرولنگ سے ذہنی و جسمانی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، نئی تحقیق
11 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ ذہنی صحت منایا جا رہا ہے
10 October 2026
ملک میں 10 اکتوبر کے بعد ٹو ڈی بار کوڈ کے بغیر ادویات کی تیاری ممنوع قرار دیدی گئی
10 October 2026
امریکا: پولیو جیسی بیماری کا سبب بننے والا وائرس بچوں میں پھیلنے لگا
9 October 2026