سیف سٹی میں قائم ورچوئل بلڈ بینک کی شاندار کامیابی
Web Desk
16 February 2026
سیف سٹی لاہور میں کینسر میں مبتلا 16 سالہ بچی کو بروقت A+ خون فراہم کر کے معصوم جان بچالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور سے شہری نے ایمرجنسی 15 پر کال کر کے فوری خون کی درخواست کی۔ کالر نے بتایا کہ اس کی بیٹی آئی سی یو میں زیر علاج ہے اور فوری طور پر A+ خون درکار ہے۔
سیف سٹی آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ورچوئل بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر تلاش کیا، اور سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ڈونر نے بروقت خون عطیہ کیا۔ بروقت خون کی فراہمی سے کینسر میں مبتلا ننھی فاخرہ عثمان کی جان بچا لی گئی۔ بچی کے والد نے سیف سٹی کے فوری اور مؤثر اقدام پر دلی شکریہ ادا کیا اور ٹیم کے لیے دعائیں دیں۔
سیف سٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ورچوئل بلڈ بینک میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہری، پولیس اہلکار اور افسران بطور ڈونر رجسٹر ہیں۔ میڈیکل ایمرجنسی میں فوری خون کی فراہمی کے لیے 15 پر کال کریں اور 4 دبائیں۔ سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک 24/7 شہریوں کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنگلات کی آگ کا دھواں دیگر فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے: تحقیق
19 September 2026
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026