LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان

سیف سٹی کا ذہنی دباؤ کے شکار افراد کیلئے “کونسلنگ سروس” کا آغاز

Web Desk

23 January 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیف سٹی نے ذہنی دباؤ، پریشانی، ناامیدی یا خودکشی کے خیالات رکھنے والے افراد کے لیے “کونسلنگ سروس” کا آغاز کر دیا ہے۔

اب متاثرہ شہری پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے، اور پھر 7 دبانے کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمہ سیف سٹی کے مطابق، متاثرہ شخص کا رابطہ ماہر اور سپیشلائزڈ سائیکالوجسٹ سے کانفرنس کال کے ذریعے فوری کروایا جائے گا۔ بروقت کونسلنگ سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔

سال 2025 میں اس ہیلپ لائن پر 2327 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 2269 افراد کو خودکشی سے بچایا گیا، یعنی کامیابی کی شرح 98 فیصد رہی۔ موصول کالز میں 56 فیصد مرد اور 44 فیصد خواتین شامل تھیں، اور نمایاں وجہ گھریلو تنازعات، میاں بیوی کی ناچاقی اور خاندانی مسائل بتائی گئی۔

ترجمان سیف سٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ذہنی دباؤ یا خودکشی کے خیالات کی صورت میں تاخیر نہ کریں، ہیلپ لائن 15 پر کال کریں اور 7 دبائیں۔ تمام کالز کی معلومات اور شناخت مکمل طور پر رازدارانہ رکھی جاتی ہی