LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب، شہباز شریف سمیت اہم شخصیات جاتی امرا پہنچ گئیں پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور نئے صوبوں کے قیام کیلئے پورے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026 پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم 20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے: حافظ نعیم الرحمان نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی

شادی سے صحت پر مرتب ہونے والے اثر کا انکشاف

Web Desk

5 December 2025

شادی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایسا لڈو ہے جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔

البتہ اگر آپ شادی سے خوش ہیں تو اس سے موٹاپے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شریک حیات سے مضبوط تعلق دماغ اور معدے کے درمیان موجود رابطوں کے پیچیدہ نظام پر اثرانداز ہوکر موٹاپے سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں ثابت کیا گیا کہ سماجی تعلق کس طرح جسمانی وزن اور غذائی رویوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔درحقیقت محققین کے مطابق جسمانی صحت کے لیے ورزش اور غذا سمیت پیاروں سے رشتے کا معیار بھی اہم ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 100 افراد کو شامل کیا گیا اور ان کے جسمانی وزن، ازدواجی حیثیت، عمر، جنس، غذائی عادات، سماجی و معاشی حیثیت وغیرہ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ان افراد کے متعدد ٹیسٹ بھی کیے گئے جیسے کھانے کی تصاویر دکھا کر برین امیجنگ ٹیسٹ، فضلے کے نمونے اور بلڈ ٹیسٹ وغیرہ سے بھی ان کی جسمانی صحت کو جانچا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شریک حیات سے مضبوط تعلق قائم کرنے والے افراد کا جسمانی وزن کم ہوتا ہے جبکہ ان کی غذائی عادات بھی صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ شریک حیات سے مضبوط تعلق سے معدے کے میٹابولزم میں بھی نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں۔ایسے افراد کے معدے میں ان مرکبات کی سطح بڑھ جاتی ہے جو ایسے بیکٹیریا کی نشوونما کرتے ہیں جو ورم کی روک تھام کرتے ہیں، مدافعتی افعال میں مدد فراہم کرتے ہیں، جسمانی توانائی اور دماغی صحت کو متوازن رکھتے ہیں۔یہ بیکٹیریا مزاج، سماجی رویوں اور میٹابولزم سے جڑے مرکبات کی تیاری کے عمل کا حصہ بھی ہوتے ہیں۔