LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، مراد علی شاہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے معاملے پر عدم تعاون کا الزام عائد کردیا ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

ایکسپورٹرز کی جانچ پڑتال پر ریٹیل بزنس کونسل کے شدید تحفظات، وزیراعظم کو خط ارسال

Web Desk

31 December 2025

پاکستان ریٹیل بزنس کونسل (PRBC) نے برآمدکنندگان کی اضافی جانچ پڑتال کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا ہے، جس کی کاپیاں وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی نئی ہدایات کے باعث برآمدی شعبے میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور ٹیکس نظام میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد ایکسپورٹرز کی اضافی اسکروٹنی کاروباری اعتماد کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ریٹیل بزنس کونسل کے مطابق مہنگی بجلی، بلند شرح سود اور دیگر معاشی دباؤ کے بعد سخت نگرانی کے اقدامات برآمدات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔

خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ موجودہ پالیسیوں کے باعث برآمدی سرگرمیاں تجارتی طور پر ناقابلِ عمل بنتی جا رہی ہیں اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کئی برآمدکنندگان کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ کونسل نے خبردار کیا کہ برآمدی شعبے میں غیر یقینی صورتحال نہ صرف ریونیو اہداف بلکہ مجموعی معاشی استحکام کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

پاکستان ریٹیل بزنس کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ برآمدکنندگان کو ہراساں کرنے کے بجائے سہولت فراہم کی جائے اور سخت اقدامات کے بجائے ایسا معاون ماحول تشکیل دیا جائے جو برآمدات کے فروغ میں مددگار ہو۔ خط میں وزیراعظم سے فوری مداخلت اور واضح پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ریاست اور کاروباری طبقے کے درمیان غیر ضروری محاذ آرائی سے بچا جا سکے۔

کونسل نے زور دیا کہ شفافیت، شراکت داری اور اعتماد پر مبنی پالیسی ہی ملک میں برآمدات کے پائیدار فروغ کی ضامن ہو سکتی ہے۔