LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان

Web Desk

24 December 2025

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان (نمز) کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امتحان نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (NUMS) کے زیر انتظام منعقد ہوا، اور پرچہ سازی، نتائج کی تیاری اور حتمی اعلان سمیت تمام مراحل نمز کو سونپے گئے۔

مجموعی طور پر 7,076 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، جن میں 6,993 میڈیکل اور 83 ڈینٹل کے امیدوار شامل تھے۔ امتحان میں 7,012 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 1,473 امیدوار کامیاب قرار پائے، جس میں 1,467 میڈیکل اور 6 ڈینٹل امیدوار شامل ہیں۔ میڈیکل امیدواروں کی کامیابی کی شرح 21.17 فیصد جبکہ ڈینٹل امیدواروں کی شرح 7.23 فیصد رہی۔ امتحان 14 دسمبر 2025 کو منعقد ہوا، اور 64 امیدوار غیر حاضر رہے۔

نمز کے تحت غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے سال میں دو امتحانات لازمی ہیں۔ اس سے قبل 25 جون 2025 کو امتحان ہوا تھا، جس میں 5,035 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 4,994 امیدوار شریک ہوئے اور 1,252 کامیاب ہوئے تھے۔ اس مرحلے میں میڈیکل کامیابی کی شرح 25.26 فیصد رہی جبکہ 41 امیدوار غیر حاضر تھے۔

دونوں مراحل میں کامیاب امیدواروں کو اندرون یا بیرونِ ملک ہاؤس جاب کے لیے عارضی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔