راولپنڈی؛ ہولی فیملی اسپتال میں کیرو ابلیشن سے کینسر کا مفت علاج شروع
Web Desk
27 September 2026
راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں جدید ترین طبی سہولت فراہم کرتے ہوئے ‘کیرو ابلیشن’ (Cryoablation) مشین کے ذریعے کینسر کے موثر علاج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس جدید طریقۂ علاج کے لیے اسپتال میں 15 پروب پہنچ چکے ہیں، جن میں سے ہر ایک پروب کی مالیت 16 لاکھ روپے ہے اور یہ ہر مریض کے علاج کے لیے صرف ایک ہی بار استعمال کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق راولپنڈی کے چار بڑے اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کے کیسز کو فلٹر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جن میں جگر (Liver)، پھیپھڑوں (Lungs)، سینے (Breast) اور گردوں (Kidney) کے کینسر میں مبتلا مریض اس جدید علاج کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف 2 سینٹی میٹر تک کے کینسر ٹیومر والے مریضوں کا علاج ہی ممکن ہو سکے گا، جبکہ 2 سینٹی میٹر سے بڑے ٹیومر کے حامل مریض اس علاج کے لیے اہل قرار نہیں دیے جائیں گے۔
اس جدید علاج کے طریقۂ کار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کیرو ابلیشن کے ذریعے کینسر کے ٹیومر کو منفی 180 ڈگری درجہ حرارت پر فریز کر کے اور 100 ڈگری حرارت کے ذریعے جلا کر مکمل طور پر ختم کیا جاتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس مشین کے ذریعے کینسر کا یہ مہنگا علاج مکمل طور پر مفت فراہم کیا جائے گا اور مریضوں سے کسی قسم کے چارجز نہیں لیے جائیں گے۔
ابتدائی مرحلے کے تحت ہولی فیملی اسپتال، بینظیر بھٹو اسپتال، راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال اور پی کے ایل آئی سے مریضوں کے کیسز اس مقصد کے لیے بھجوائے جائیں گے۔ علاج سے قبل اسلام آباد کے ‘نوری اسپتال’ کے ماہر ڈاکٹروں سے مریضوں کی لازمی کنسلٹیشن (مشاورت) بھی کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کل 15 مریضوں کا کیرو ابلیشن کے ذریعے علاج کیا جائے گا، اور ان کے مکمل ہونے کے بعد مزید مریضوں کے لیے نئے پروب فراہم کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
انسدادِ پولیو مہم کا آج آخری روز، 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
27 September 2026
نفسیاتی علاج ٹائپ 2 ذیابیطس میں شوگر کنٹرول اور وزن کم کرنے میں مددگار قرار
27 September 2026
میاں چنوں ایچ آئی وی پازیٹو آنے کا معاملہ، سیکرٹری ہیلتھ کا سخت ایکشن
27 September 2026
میاں چنوں کے ڈائیلاسز یونٹ میں 6 مریضوں میں ایچ آئی وی کی علامات، تحقیقات جاری
26 September 2026
12 سال کی عمر میں اپنا اسمارٹ فون رکھنا بچوں کے لیے کتنا خطرناک ہے؟
26 September 2026
انسدادِ پولیو مہم کا پانچواں روز: نیشنل ای او سی کے مطابق اب تک 2 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
25 September 2026
بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
25 September 2026
عمر رسیدہ جلد کے زخم بھرنے کی نئی دوا کے حوصلہ افزا نتائج
24 September 2026