راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی، صرف 54 مریض رپورٹ
Web Desk
12 October 2026
ضلع راولپنڈی میں محکمہ صحت کے مؤثر اقدامات اور سخت سرویلنس کے باعث رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر کے دوران 928 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ رواں سال اکتوبر میں یہ تعداد محض 54 رہ گئی ہے، اور کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے 1,400 ٹیمیں فعال ہیں جنہوں نے 54 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی۔ اس دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروا کی موجودگی پر 2,798 ایف آئی آرز درج، 686 مقامات سیل اور مجموعی طور پر 31 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈیٹا کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن کا علاقہ ‘کلیال’ ڈینگی لاروا کی سب سے زیادہ شرح کے ساتھ سرفہرست رہا، جس کے بعد ڈھوک حسو شمالی، لکھن اور ہزارہ کالونی حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو گھروں اور اردگرد پانی جمع نہ ہونے دینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ساہیوال میں 100 بیڈ کے جدید کینسر ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ
13 October 2026
پمز ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی تقریب: پاکستان کی نوجوان خواتین میں مرض کا تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے، امریکی ناظم الامور
13 October 2026
جگر کے عام ترین مرض کے پھیلاؤ ایک بڑی ممکنہ وجہ دریافت
12 October 2026
سوشل میڈیا اسکرولنگ سے ذہنی و جسمانی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، نئی تحقیق
11 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ ذہنی صحت منایا جا رہا ہے
10 October 2026
ملک میں 10 اکتوبر کے بعد ٹو ڈی بار کوڈ کے بغیر ادویات کی تیاری ممنوع قرار دیدی گئی
10 October 2026
امریکا: پولیو جیسی بیماری کا سبب بننے والا وائرس بچوں میں پھیلنے لگا
9 October 2026