ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
Web Desk
30 September 2026
پاکستان میں ہر سال ‘ریبیز’ (Rabies/کتے کے کاٹنے کا مرض) کے باعث 3 ہزار سے 5 ہزار تک اموات واقع ہوتی ہیں۔ ریبیز ایک انتہائی خطرناک وائرل بیماری ہے جو متاثرہ جانوروں خصوصاً کتوں کے کاٹنے، خراش یا لعاب دہن کے ذریعے انسان میں منتقل ہو سکتی ہے۔ ورلڈ اینٹی ریبیز ڈے کے موقع پر ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کتے کے کاٹے کو معمولی سمجھنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ریبیز کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اس مرض سے مریض کی جان بچانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے، تاہم بروقت ویکسینیشن اور صحیح طبی امداد سے اس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے۔
عالمی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 59 ہزار افراد ریبیز سے جان بحق ہوتے ہیں، جبکہ پاکستان میں یہ بیماری 99 فیصد کتوں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ صحت کے معروف ماہر ڈاکٹر ممتاز خان کے مطابق کتوں کے علاوہ گیدڑ، بندر اور دیگر پالتو یا وحشی جانور بھی اس وائرس کے پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کی ہدایت کے مطابق اگر کتا کاٹ لے تو زخم کو فوراً صابن اور صاف پانی سے مسلسل 15 منٹ تک دھوئین اور بلا تاخیر قریب ترین طبی مرکز پہنچ کر ریبیز کی ویکسین لگوائیں۔ علامات کا انتظار کرنا انتہائی مہلک ہو سکتا ہے، اس لیے عوامی آگاہی کے لیے حکومت کے ساتھ نجی اداروں اور عام شہریوں کو بھی مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
پنجاب میں ستمبر کے دوران ڈینگی کے 57 کیسز رپورٹ، راولپنڈی سرفہرست رہا
29 September 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ، رواں سال کل تعداد 5 ہو گئی: نیشنل ای او سی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم قلب منایا جا رہا ہے
29 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں
29 September 2026
خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
28 September 2026