LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پنجاب کی 5 میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

21 July 2026

گورنر پنجاب نے بطور چانسلر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صوبے کی پانچ بڑی میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے اضافی چارجز دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (KEMU) کا اضافی چارج پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کو، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی (FMU) کا چارج پرنسپل ڈاکٹر محمد فیصل بلال لودھی کو، اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا چارج پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کو سونپا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU) اور پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور کے وائس چانسلر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ یہ عارضی تقرریاں تین ماہ کی مدت یا مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی تک نافذ العمل رہیں گی۔