LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران

آئی جی جیل پنجاب کا بڑا اقدام: تمام جیل ملازمین کیلئے ہیلتھ اور نفسیاتی سکریننگ لازمی

Web Desk

18 July 2026

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب، میاں سالک جلال نے پنجاب بھر کی جیلوں کے تمام ملازمین کے لیے باقاعدہ ہیلتھ اور نفسیاتی اسکریننگ لازمی قرار دے دی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کے آفس سے جاری باقاعدہ مراسلے کے مطابق لاہور سمیت صوبے کی تمام جیلوں میں رواں ہفتے سے اسٹاف کے ہیلتھ ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔ احکامات کے تحت ہر جیل میں ہر 3 ماہ بعد ہیلتھ اسکریننگ کیمپ لگایا جائے گا جبکہ تمام ملازمین کا سالانہ طبی معائنہ بھی لازمی ہوگا، جس میں بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول اور وزن کی جانچ شامل ہوگی۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ طویل اوقاتِ کار اور 24 گھنٹے ڈیوٹی کے شدید دباؤ کے باعث ملازمین میں ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور دل کے امراض کے خطرات بڑھے ہیں، جس کے پیشِ نظر ڈپریشن کا شکار ملازمین کو مفت نفسیاتی مشاورت (Psychological Counseling)، ورزش اور کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ مزید برآں، ہر جیل میں افسران کے جسمانی و نفسیاتی ٹیسٹ کے بعد ان کی ایک خفیہ ہیلتھ فائل بھی مرتب کی جائے گی، جس کے لیے تمام ڈی آئی جیز اور جیل سپرنٹنڈنٹس کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔