LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، 589 اتائیت کے اڈے سیل

Web Desk

18 May 2026

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) نے صوبے بھر میں معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے جعلی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف اپنی انسدادِ اتائیت (Anti-Quackery) مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران کمیشن کی خصوصی ٹیموں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 2,142 طبی مراکز پر چھاپے مار کر 589 اتائیت کے اڈے مستقل طور پر سیل کر دیے ہیں۔

جنوبیپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کے مطابق، اس بار مہم کا ایک بڑا اور خصوصی حصہ جنوبی پنجاب میں چلایا گیا، جہاں ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ اور اس کے گردونواح پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

  • صرف تونسہ اور قریبی علاقوں میں 1,450 چھاپے مارے گئے۔

  • ان چھاپوں کے نتیجے میں 238 غیر قانونی طبی مراکز کو موقع پر سیل کیا گیا۔

  • مستقبل میں مسلسل مانیٹرنگ کے لیے 414 مقامات کو مشتبہ علاج گاہوں کے طور پر مارک کیا گیا۔

کمیشن کے ترجمان نے صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں ہونے والی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی اتائیت کے اڈوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے:

  • لاہور: 385 چھاپوں کے دوران 149 غیر قانونی مراکز سیل۔

  • شیخوپورہ اور اوکاڑہ: ہر ایک ضلع میں 47، 47 مراکز سیل۔

  • قصور: 27 اتائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل۔

  • فیصل آباد: 25 جعلی علاج گاہیں بند۔

  • راولپنڈی: 24 غیر قانونی مراکز کو تالے لگا دیے گئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 1,240 ایسی مشتبہ علاج گاہیں بھی مارک کر لی گئی ہیں جن کی سرگرمیوں پر کمیشن کی ٹیمیں مسلسل نظر رکھیں گی تاکہ وہاں دوبارہ اتائیت کا دھندا شروع نہ ہو سکے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنے تاریخی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے سے عطائیوں کے مکمل خاتمے کے عزم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 49 ہزار 349 چھاپے مارے جا چکے ہیں، جن کے نتیجے میں ریکارڈ 70 ہزار 81 غیر قانونی اور جعلی طبی مراکز کو سیل کیا جا چکا ہے۔ کمیشن نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قریبی علاقوں میں موجود کسی بھی مشتبہ یا غیر رجسٹرڈ کلینک کی اطلاع فوری طور پر پی ایچ سی کو دیں۔