LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک پہنچتے ہی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ؛ لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست، ٹرین مارچ کو روکا نہیں جا سکتا؛ آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف

پنجاب کے میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 475 اضافی نشستیں بڑھانے کی تجویز

Web Desk

21 September 2026

پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس (MBBS) کی نشستوں میں اضافے کی اہم تجویز سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے تدریسی ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے مقررہ معیار کے مطابق مجموعی طور پر 475 اضافی نشستیں بڑھانے کے لیے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ اس وقت پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی مجموعی طور پر 3 ہزار 476 نشستیں موجود ہیں۔

پیش کردہ تجاویز کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں نشستیں 325 سے بڑھا کر 350 (25 اضافی) کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان، ساہیوال، گوجرانوالہ اور امیرالدین میڈیکل کالج میں 50، 50 اضافی نشستیں بڑھانے کی تجویز ہے۔ علاوہ ازیں قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں 25 اور ڈی جی خان میڈیکل کالج میں 30 اضافی نشستیں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے حکومتِ پنجاب سے استدعا کی ہے کہ ان 475 اضافی نشستوں پر تعلیمی سیشن 25-2024ء میں ہی داخلوں کی اجازت دی جائے۔