LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

فیصل آباد: حکومت پنجاب کا جعلی ادویات سے متعلق الرٹ جاری

Web Desk

4 April 2026

حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں جعلی اور مضر صحت ادویات کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق آنکھوں کی بیماریوں، امراضِ جلد اور سٹیرائڈز کے لیے استعمال ہونے والی بعض ادویات کے مخصوص بیچز (Batches) کو جانچ کے بعد انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں (DTLs) نے ان ادویات کے نمونوں کا تفصیلی تجزیہ کیا، جس کے بعد انہیں غیر معیاری اور مضر صحت قرار دیا گیا۔ حکومت نے فوری طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ متعلقہ بیچ نمبر والی تمام ادویات کو فی الفور مارکیٹ سے اٹھا لیا جائے اور میڈیکل اسٹورز پر ان کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ان ادویات کے استعمال سے مریضوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف مستند اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی سے رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز سے ہی ادویات خریدیں اور خریدتے وقت بیچ نمبر اور ایکسپائری لازمی چیک کریں۔حکام نے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹوں کی چیکنگ کا عمل تیز کریں اور جو بھی اسٹور مالکان ان ممنوعہ بیچز کی فروخت میں ملوث پائے جائیں، ان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔