LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

Web Desk

5 November 2025

پنجاب حکومت نے صوبے میں طبی عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس مقصد کیلئے “پنجاب لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025” پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے، بل گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا جو کثرت رائے سے منظور ہوا۔
بل کے مطابق لوکم پالیسی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو صحت کے شعبے میں عملے کی کمی کی نشاندہی کرے گی اور عارضی بھرتیوں کے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) مرتب کرے گی۔
کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کریں گے، جبکہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر وائس چیئرپرسن ہوں گے، اس کے علاوہ ہیومن ریسورس کے نمائندے اور 3 مختلف شعبوں کے ماہرین بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
بل کے متن کے مطابق کمیٹی بھرتی کے عمل کی مدت، تنخواہوں، مراعات اور معاہدے کے خاتمے کی شقوں کا تعین کرے گی، بھرتیاں شفاف طریقے سے کی جائیں گی اور بھرتی سے قبل کم از کم دو اخبارات میں اشتہار دینا لازمی ہوگا، اشتہارات میں بھرتی کا مکمل طریقہ کار واضح طور پر درج کیا جائے گا۔