بچوں کیلئے پنجاب کا پہلا برن یونٹ چلڈرن ہسپتال میں تیار
Web Desk
25 August 2026
لاہور: چلڈرن ہسپتال میں بچوں کا صوبے کا پہلا اور جدید ترین برن یونٹ مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے، جو جھلس جانے والے بچوں کو مخصوص اور علاج معالجے کی اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرے گا۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بچوں کے لیے قائم کیا جانے والا یہ خصوصی برن یونٹ 30 بستروں پر مشتمل ہے، جس میں انتہائی نگہداشت کے لیے 8 آئی سی یو (ICU) بیڈز اور 3 جدید ترین آپریشن تھیٹرز شامل کیے گئے ہیں۔ اس یونٹ کا مقصد جھلسنے کے واقعات کا شکار ہونے والے معصوم بچوں کو فوری اور معیاری طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ برن یونٹ کو فعال بنانے کے لیے ماہر کنسلٹنٹ سٹاف کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور میڈیکل افسران کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، بچوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی تربیت یافتہ نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعیناتی بھی مکمل ہو چکی ہے، جس سے یہ برن یونٹ جلد ہی مکمل طور پر پبلک کے لیے خدمات کی فراہمی شروع کر دے گا
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026