LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور

Web Desk

9 September 2026

حکومتِ پنجاب نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتالوں میں ایم آر آئی (MRI) کی جدید سہولت فراہم کرنے کے لیے 6 ارب 23 کروڑ 25 لاکھ 90 ہزار روپے کے خطیر فنڈز سے تیار کردہ منصوبے کی مشروط منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کی منظور کے ساتھ ہی متعلقہ حکام سے ہسپتال وار ایم آر آئی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ پلاننگ کمیٹی کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے کہ جمع کرائے گئے پی سی ون (PC-I) میں اضلاع کے اندر بیماریوں کے مجموعی بوجھ، مریضوں کے دیگر ہسپتالوں میں ریفرل کے رجحان اور ٹیسٹ کے لیے انتظار کے اوقات کی تفصیلی معلومات شامل نہیں تھیں، جنہیں فوری شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی تفصیلی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ فی الوقت پنجاب کے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں سے صرف بہاولنگر اور شیخوپورہ میں ہی ایم آر آئی کی سہولت دستیاب ہے۔ نئے منصوبے کے تحت جن اضلاع میں ایک سے زائد ڈی ایچ کیو ہسپتال واقع ہیں، وہاں کے صرف ایک مرکزی ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نصب کی جائے گی۔ اس منصوبے میں ایک ایم آر آئی مشین کی تخمینی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ مالی تخمینے کے مطابق طبی مشینری و آلات کے لیے 6 ارب 4 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد، ضروری ڈسپوزایبل اشیا کے لیے 6 کروڑ 99 لاکھ روپے، ہسپتالوں میں معمولی تعمیراتی کاموں کے لیے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 1 کروڑ 8 لاکھ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔