LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین کے قومی دن پر صدر آصف زرداری کا صدر شی جن پنگ کو خط، پاک-چین شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا اعادہ شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی زمبابوے: ہرارے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ سعودی ولی عہد کا کشیدگی کم کرنے، سفارتی حل کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: شرجیل میمن صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑیں اور صنعتی ترقی پر توجہ دیں: مراد علی شاہ میرے پاس عراق میں رہنے کا آپشن تھا لیکن بہتر وزیراعظم چھوڑ کر جا رہے ہیں:ٹرمپ سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے فلائی دبئی طیارے کے مسافر تل ابیب پہنچ گئے نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گورنر راج یا ایمرجنسی، فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہوگا: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج، وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف پاکستان میں انشورنس پینیٹریشن جی ڈی پی کا صرف 0.7 فیصد ہے: سی سی پی

پنجاب میں ستمبر کے دوران ڈینگی کے 57 کیسز رپورٹ، راولپنڈی سرفہرست رہا

Web Desk

29 September 2026

پنجاب بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق صوبے میں یکم ستمبر 2026ء سے اب تک ڈینگی کے مجموعی طور پر 57 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی سے سامنے آئے ہیں

  • راولپنڈی: ڈینگی کے سب سے زیادہ 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • لاہور: ایک ماہ کے دوران لاہور میں 14 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

  • چکوال، ملتان اور رحیم یار خان: ان تینوں اضلاع میں 3، 3 کیسز سامنے آئے۔

  • اٹک، گوجرانوالہ اور مظفرگڑھ: ان اضلاع میں 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • دیگر اضلاع: ڈی جی خان، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن اور سیالکوٹ میں ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے خلاف سرویلنس اور انسدادِ مہم کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام بالخصوص شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز (SOPs) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔