نفسیاتی علاج ٹائپ 2 ذیابیطس میں شوگر کنٹرول اور وزن کم کرنے میں مددگار قرار
Web Desk
27 September 2026
ایک تاز ترین طبی و سائنسی تجزیے کے مطابق سائیکوتھراپی اور نفسیاتی معاونت پر مبنی علاج ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں خون کی شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور وزن کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹائپ 2 ذیابیطس سے متاثرہ بالغ افراد پر کیے گئے 52 مختلف مطالعات کے منظم جائزے اور میٹا تجزیے (Meta-analysis) سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیابیطس کی دیکھ بھال میں ادویات اور پرہیز کے ساتھ ساتھ نفسیاتی تھراپی کا شمولیت طبی نتائج کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ کوگنیٹو بیہیویئرل تھراپی (CBT)، کاؤنسلنگ اور موٹیویشنل انٹرویونگ جیسی تکنیکوں کے ذریعے مریضوں کے گلائیکیٹڈ ہیموگلوبن (HbA1c) میں محض تین ماہ کے اندر بہتری ریکارڈ کی گئی، جبکہ طویل مدتی فالو اَپ کے دوران مریضوں کے جسمانی وزن اور باڈی ماس انڈیکس (BMI) میں بھی واضح کمی دیکھنے کو ملی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو بیماری پر قابو پانے کے لیے مسلسل ادویات، غذائی پرہیز اور ورزش جیسے سخت معمولات پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ تاہم، طویل مدتی بیماری کے باعث پیدا ہونے والا ذہنی دباؤ اور جذباتی مسائل مریضوں کو ان پرہیزوں پر قائم رہنے سے روکتے ہیں۔ اس ضمن میں نفسیاتی مداخلت مریضوں کو ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس نئی تحقیق کے نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ذیابیطس کا علاج صرف جسمانی حد تک محدود رکھنے کے بجائے اگر اس میں ذہنی اور نفسیاتی معاونت بھی شامل کی جائے تو اس سے مریض کی مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
انسدادِ پولیو مہم کا آج آخری روز، 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
27 September 2026
راولپنڈی؛ ہولی فیملی اسپتال میں کیرو ابلیشن سے کینسر کا مفت علاج شروع
27 September 2026
میاں چنوں ایچ آئی وی پازیٹو آنے کا معاملہ، سیکرٹری ہیلتھ کا سخت ایکشن
27 September 2026
میاں چنوں کے ڈائیلاسز یونٹ میں 6 مریضوں میں ایچ آئی وی کی علامات، تحقیقات جاری
26 September 2026
12 سال کی عمر میں اپنا اسمارٹ فون رکھنا بچوں کے لیے کتنا خطرناک ہے؟
26 September 2026
انسدادِ پولیو مہم کا پانچواں روز: نیشنل ای او سی کے مطابق اب تک 2 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
25 September 2026
بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
25 September 2026
عمر رسیدہ جلد کے زخم بھرنے کی نئی دوا کے حوصلہ افزا نتائج
24 September 2026