LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار مغرب یوکرینیوں کی لاشیں استعمال کرکے روس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: سرگئی لاوروف پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر کابینہ کمیٹی اجلاس: ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری بھارتی آبی دہشت گردی، دریائے چناب کا پانی روک لیا گیا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: عابد شیر علی

پرائیویٹ سیکٹر کی مالیاتی سرگرمیوں میں زبردست تیزی، سٹیٹ بینک نے ڈیٹا جاری کردیا

Web Desk

18 December 2025

ملک بھر میں پرائیویٹ سیکٹر کی مالیاتی سرگرمیوں میں زبردست تیزی، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیٹا جاری کر دیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں آٹو فنائسنگ، کریڈٹ کارڈ، پرسنل لون، ہاؤس فنائسنگ کی رفتار تیز تر رہی۔دستاویز کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے قرضے ایک سال میں 35.5 فیصد بڑھ کر 235 ارب سے 318 ارب روپے ہو گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر کے مجموعی قرضے ایک ماہ میں 1.6 فیصد بڑھ کر 9 ہزار 856 ارب روپے ہوگئے۔دستاویز کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کیلئے نئے قرض لینے کی شرح ماہانہ 1.5 فیصد بڑھ کر 8 ہزار 498 ارب روپے ہو گئی۔ذاتی قرضوں کی شرح ایک سال میں 10.3 فیصد سے 1 ہزار 222 ارب روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 348 ارب روپے ہوگئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق ہاؤس فنانسنگ کے قرضوں کی شرح ایک سال میں 7 فیصد بڑھ کر 214 ارب روپے ہوگئ، کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرضے ایک سال میں 30.6 فیصد بڑھ کر 177 ارب روپے ہوگئے۔