پوٹاشیم سے بھرپور غذا قلبی مرض کے امکانات کم کر سکتی ہے: تحقیق
Web Desk
19 March 2026
ٹِیسائڈ: طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی جسم میں پوٹاشیم کی متوازن مقدار فالج کے خطرات میں 20 فیصد اور قلبی امراض میں 24 فیصد تک کمی لا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں افراد پوٹاشیم کی کمی کا شکار ہیں، لیکن وہ اس حقیقت سے لاعلم ہیں، جو کہ مستقبل میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
ٹِیسائڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان ینگ کا کہنا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا بڑھتا ہوا استعمال اور نمک (سوڈیم) کی زیادہ کھپت پوٹاشیم کی کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔ پوٹاشیم جسم میں اعصابی سگنلز کو منظم کرنے، پٹھوں کے سکڑاؤ، اور دل کی دھڑکن کو متوازن رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ سوڈیم کے منفی اثرات کو زائل کر کے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوٹاشیم کی معمولی کمی پٹھوں میں کھچاؤ، قبض اور سر درد کا سبب بنتی ہے، جبکہ شدید کمی کی صورت میں ذہنی الجھن، ڈپریشن، سانس کے مسائل اور دل کی بے ترتیب دھڑکن جیسے پیچیدہ مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بہتر صحت کے لیے قدرتی غذاؤں کا انتخاب کیا جائے تاکہ جسم میں پوٹاشیم کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026