LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ گیس کے پیداواری ممالک کا آٹھواں سربراہی اجلاس، صدر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز

تپ دق صحت ، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف

Web Desk

24 March 2026

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ تپِ دق کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹی بی ایک قابلِ علاج اور قابلِ بچاؤ مرض ہے، لیکن اس کے باوجود یہ پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے ایک بڑا صحت، سماجی اور معاشی چیلنج بنا ہوا ہے، جو بالخصوص کمزور طبقات کو متاثر کر کے غربت اور عدم مساوات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ حکومتِ پاکستان نے ٹی بی کے خاتمے کو صحتِ عامہ کی اہم ترجیح قرار دے دیا ہے۔ ایک جامع حکمتِ عملی کے تحت ملک بھر میں جدید تشخیصی سہولیات، لیبارٹری نیٹ ورک کی بہتری اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنیادی صحت کے مراکز میں ٹی بی کی خدمات کو مربوط کیا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری کو معیاری علاج تک مفت اور آسان رسائی حاصل ہو۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے عوامی شمولیت اور سماجی رویوں کی تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیماری سے جڑے ‘اسٹیگما’ (معاشرتی بدنامی) کے خاتمے کے بغیر اس جنگ کو جیتنا ممکن نہیں۔ انہوں نے ہیلتھ ورکرز، سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ مشترکہ کوششوں کو تیز کریں تاکہ ملک کا کوئی بھی ٹی بی کا مریض نظرانداز نہ ہو۔ وزیراعظم نے عالمی برادری سے بھی تکنیکی شراکت داری اور مستقل فنڈنگ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عالمی سطح پر اس وبا کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔