LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

رات کے وقت پستے کھانے کے حیران کن فوائد سامنے آ گئے

Web Desk

22 November 2025

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ رات کے وقت پستے کھانا آنتوں کی صحت، سوزش میں کمی اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے، بالخصوص پری ڈائیبیٹیز کے شکار افراد میں۔

امریکا میں 51 بالغ افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق رات کے وقت پستے کھانے سے آنتوں کے بیکٹیریا مثبت انداز میں متاثر ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر رات کو ٹوسٹ جیسے کاربوہائیڈریٹ والے اسنیکس کی جگہ پستے کھائے جائیں تو آنتوں میں بسنے والے مفید جرثوموں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور مائیکروبائیوم صحت مند سمت میں بدل جاتا ہے۔

اس سے پہلے 2023 میں جرنل فوڈز میں شائع ہونے والی تحقیق نے بھی ثابت کیا تھا کہ پستے دیگر خشک میوہ جات کے مقابلے میں آنتوں کے مفید بیکٹیریا کی تعداد بڑھانے میں زیادہ مؤثر ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ غذائی اہمیت کے ٹھوس شواہد ہیں، اور رات کے اسنیک کے طور پر پستے بہترین انتخاب ہیں۔