پمپل سمجھ کر نظر انداز کر دی جانے والی سکِن کینسر کی بڑی علامت
Web Desk
4 January 2026
ماہرینِ امراضِ جلد نے خبردار کیا ہے کہ چہرے پر ظاہر ہونے والا ایک بظاہر معمولی سا دانا یا پمپل درحقیقت اسکن کینسر کی علامت بھی ہو سکتا ہے، جسے اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔
ماہر امراضِ جلد ڈاکٹر جینی لیو کے مطابق بیسل سیل اسکن کینسر جلد کے کینسر کی سب سے عام قسم ہے، جو عموماً ایک عام دانے، زخم یا ہلکے جلدی مسئلے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، اسی وجہ سے مریض بروقت توجہ نہیں دیتے۔
ڈاکٹر جینی لیو نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ بیسل سیل اسکن کینسر اکثر اپنی خطرناک نوعیت کو چھپا لیتا ہے اور ابتدا میں ایک بے ضرر مسئلہ محسوس ہوتا ہے۔ یہ کینسر جلد کے ان بیسل سیلز میں پیدا ہوتا ہے جو نئی جلد بنانے اور پرانے خلیات کو ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سورج کی الٹرا وائلٹ (UV) شعاعیں اس بیماری کی سب سے بڑی وجہ سمجھی جاتی ہیں۔ یہ کینسر عموماً جلد کے رنگ کے موتی جیسے ابھار یا گلابی دھبے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے اور زیادہ تر سورج سے متاثر ہونے والے حصوں، جیسے چہرہ، سر اور بازوؤں پر پایا جاتا ہے۔
ڈاکٹر جینی لیو کا کہنا ہے کہ بیسل سیل اسکن کینسر جسم کے دیگر حصوں مثلاً سینہ، پیٹ اور حتیٰ کہ نجی اعضاء پر بھی ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی زخم یا دانا طویل عرصے تک ٹھیک نہ ہو تو اسے ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ اسکن کینسر کی بروقت تشخیص اور پہچان ہی مکمل اور مؤثر علاج کی ضمانت ہے، اس لیے کسی بھی غیر معمولی جلدی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر ماہر امراضِ جلد سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026