پشاور: امراضِ قلب کے ہسپتال سے کارڈیالوجی ڈسپوزیبلز چوری
Web Desk
9 February 2026
خیبر پختونخوا کے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے لاکھوں روپے مالیت کے کارڈیالوجی ڈسپوزیبلز چوری ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعے سے متعلق پولیس کو تحریری درخواست جمع کرائی گئی جس میں سرکاری املاک کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق چوری شدہ سامان میں اہم طبی ڈسپوزیبلز شامل ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج، انوینٹری ریکارڈ اور دیگر شواہد پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم مستقل سرکاری ملازم نہیں بلکہ کنٹریکٹ پر تعینات تھا۔ واقعے میں دیگر افراد کی ممکنہ شمولیت کے پہلو پر بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے پولیس سے ملزم کی فوری گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کی استدعا کی ہے، جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026