پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا پر امن استعمال،خود آئی اے ای اے بھی معترف
Web Desk
1 January 2026
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کینسر کے خلاف جنگ میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے پی اے ای سی نے ملک بھر میں 21 کینسر اسپتال قائم کیے ہیں۔
ڈی جی آئی اے ای اے نے کہا کہ کینسر کے علاج کے لیے ماہرین پر مشتمل پیشہ ورانہ ٹیم کی تیاری ایک بڑی کامیابی ہے جو بلاشبہ تحسین کے لائق ہے۔
انہوں نے اسلام آباد کے نوری اسپتال میں پاکستان کے پبلک سیکٹر میں سائبر نائف کی پہلی سہولت کے باضابطہ افتتاح کو باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوری اسپتال کا بطور آئی اے ای اے ریز آف ہوپ اینکر سنٹر پارٹنرشپ کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی جی آئی اے ای اے نے آزاد کشمیر میں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، اونکولوجی اینڈ ریڈیوتھراپی کے قیام پر بھی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو مبارکباد پیش کی۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026