پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں چین میں پانڈا بانڈ جاری کرے گا: وزیر خزانہ
Web Desk
30 December 2025
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چائنہ گلوبل ٹی وی نیٹ ورک (CGTN) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں چین میں پانڈا بانڈ جاری کرے گا، جس سے پاک چین مالی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور پاکستان کو دنیا کی دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پانڈا بانڈ کے اجرا سے ڈالر پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ چین کے ساتھ مالی تعاون کو نئی وسعت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات اب صرف انفراسٹرکچر تک محدود نہیں رہے بلکہ ایک جامع اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں بزنس ٹو بزنس تعاون پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق زراعت، معدنیات اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ہزاروں پاکستانی زرعی گریجویٹس چین میں جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستانی آئی ٹی گریجویٹس کو جدید تربیت فراہم کر رہی ہیں، جو مستقبل میں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
3 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
3 October 2026
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
3 October 2026
وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے
3 October 2026
حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان
3 October 2026
مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری
3 October 2026
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب
3 October 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد
3 October 2026