LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

Web Desk

29 December 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک نئی تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی سطح سے اوپر چلا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں واضح اضافہ نظر آیا۔

مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریز کے شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔ نمایاں طور پر اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پول، ایچ بی ایل، میزان بینک اور ایم سی بی کے شیئرز مثبت زون میں رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا، جس کے بعد رواں ہفتے کے آغاز میں اس نئی بلند ترین سطح کا حصول مارکیٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔