پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
Web Desk
8 November 2025
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان برقرار رہا۔
ہنڈرڈ انڈیکس ہفتہ بھر میں 2038 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 159,592 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پورے ہفتے کے دوران انڈیکس نے 5682 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا، جب کہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 163,935 اور کم ترین سطح 158,252 ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران180.9 ارب روپے مالیت کے4.43 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مقامی سیاسی و معاشی عوامل اور بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں منفی ٹریڈنگ دیکھی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر
13 September 2026
سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ
12 September 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
11 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
11 September 2026
سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی
11 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی
11 September 2026
کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
11 September 2026
کمرشل قرض کی رقم موصول، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اضافہ
11 September 2026