پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
Web Desk
3 January 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے کارکردگی اور منافع کے لحاظ سے 15 ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے، جبکہ اسٹاک سرمایہ کاروں کی تعداد بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پی ایس ایکس کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے 50 فیصد سے زائد منافع حاصل کیا، جبکہ کارکردگی کے اعتبار سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھارت، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور چین کی اسٹاک مارکیٹس سے کہیں بہتر رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ رفتار نے مارگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (MSCI) کے کئی عالمی انڈیکسز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کے حصص بازار بھی پی ایس ایکس کا مقابلہ نہ کر سکے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ پہلی بار نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئے انویسٹرز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد بھی پہلی بار 4 لاکھ 64 ہزار کی حد عبور کر گئی ہے، جو ملکی سرمایہ مارکیٹ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پہلا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا
30 May 2026
نیویارک حراستی مرکز کے باہر مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، آنسو گیس کا استعمال
30 May 2026
امریکا: میساچوسٹس کے تعلیمی اداروں میں ریچھ داخل، طلبہ کلاس رومز تک محدود رہے
30 May 2026
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 1000میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی
30 May 2026
وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب ورکرز کیلئے 10ہزار فی کس انعام کا اعلان کیا ہے: مریم اورنگزیب
30 May 2026
پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ
30 May 2026
جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری
30 May 2026
آئی ایم ایف کا گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے سے انکار
30 May 2026