پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Web Desk
30 December 2025
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 805 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں مختلف اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جن میں گاڑی ساز کمپنیاں، سیمنٹ، تجارتی بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریز شامل ہیں۔ ایس ایس جی سی، پی او ایل، پی ایس او، پی پی ایل، او جی ڈی سی، ماری، ایم ای بی ایل، ایم سی بی، ایس این جی پی ایل اور این بی پی کے حصص بھی مثبت زون میں کاروبار کرتے دکھائی دیئے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم
29 July 2026
فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان
29 July 2026
واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ
29 July 2026
شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس
29 July 2026
قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر
29 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید مندی
29 July 2026
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
29 July 2026
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
29 July 2026