پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا
Web Desk
8 November 2026
پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مرض کے شدید پھیلاؤ کے بعد ملک دنیا بھر میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی عالمی ادارہ صحت (WHO) کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ اور طبی اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں ہر سال 20 ہزار سے زائد افراد ہیپاٹائٹس کی پیچیدگیوں یعنی جگر کے کینسر اور جگر سکڑنے (سروسز) کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر ضیاء نے بتایاکہ پاکستان خصوصاً ہیپاٹائٹس سی کے کیسز میں عالمی سطح پر سرِفہرست ہے اور ہر 20 منٹ میں ایک شخص اس مہلک بیماری کی پیچیدگیوں سے لقمہ اجل بن رہا ہے۔
مرض کی شدت کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے سال 2030 تک ملک سے ہیپاٹائٹس کے مکمل خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت مفت اسکریننگ اور تشخیص کے بعد بلا معاوضہ علاج کا دائرہ کار اسلام آباد سے آگے پورے ملک تک بڑھایا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری دندان سازوں کے آلات، آلودہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال اور غیر محفوظ بلڈ ٹرانسفیوژن اس خطرناک پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سیوریج کے 29 نمونوں میں افغانستان سے آنے والے پولیو وائرس کی تصدیق
7 November 2026
وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام، ڈیڑھ لاکھ شہریوں کی ہیپاٹائٹس سی سکریننگ مکمل
6 November 2026
ذیابیطس کے علاج میں اہم پیشرفت، بغیر انسولین شوگر کنٹرول کرنے والی ڈیوائس تیار
6 November 2026
جی ایل پی ون ادویات سے ذیابیطس کا خطرہ 31 فیصد کم ہونے کا انکشاف
6 November 2026
’13 لاکھ روپے کا ایک سیرپ‘، جناح اسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی
6 November 2026
پاکستان میں 2026 کا نواں پولیو کیس خیبر سے رپورٹ
5 November 2026
پولیو مہم: تین روز میں ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
5 November 2026
الٹرا پراسیس غذاؤں سے امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
4 November 2026