فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
Web Desk
9 September 2026
پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے ملک بھر میں گھر گھر جا کر خدمات انجام دینے والے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ان کے یومیہ معاوضے (ڈیلی الاؤنس) میں 28 فیصد نمایاں اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق، یہ فیصلہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے ساتھ منعقدہ خصوصاً ‘لسننگ سیشنز’ میں سامنے آنے والی تجاویز اور ان درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس معاوضے میں اضافے کا اطلاق آنے والی ستمبر کی انسدادِ پولیو مہم سے ہی شروع کر دیا جائے گا۔
اس پیشرفت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافہ ان کی ان تھک محنت، لگن اور ملک کے دور دراز علاقوں میں خدمات کا کھلے دل سے اعتراف ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کی قومی کوششوں میں ہر اول دستے کی مانند کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم (SNID) 21 سے 27 ستمبر تک ملک کے 115 منتخب اضلاع میں چلائی جائے گی، جس کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026