ملک بھر میں 4 روز میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد: پاکستان میں 2026ء کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری ہے، جس میں گزشتہ چار دنوں کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کے مطابق مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔ مہم میں انسدادِ پولیو کے لیے ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق صوبوں اور علاقوں کی صورتحال کچھ یوں ہے:
-
پنجاب: 2 کروڑ 24 لاکھ سے زائد
-
سندھ: 95 لاکھ 85 ہزار سے زائد
-
خیبر پختونخوا: 67 لاکھ 64 ہزار سے زائد
-
بلوچستان: تقریباً 20 لاکھ 55 ہزار
-
اسلام آباد: 4 لاکھ 54 ہزار سے زائد
-
گلگت بلتستان: 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد
-
آزاد کشمیر: 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد
پولیو مہم کے دوران انسدادِ پولیو ورکرز کی کوششوں سے ملک بھر میں بچوں کی حفاظت کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں، تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026