LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کینسر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Web Desk

4 February 2026

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال 4 فروری کو منایا جاتا ہے اور اس کا مقصد موذی مرض کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے، اور خدشہ ہے کہ 2032 تک مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ ہر سال تقریباً 80 لاکھ افراد کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔

پاکستان میں صورت حال سب سے زیادہ تشویشناک ہے، جہاں ہر سال تقریباً 3 لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس موقع پر عالمی سطح پر اتحاد، بروقت تشخیص اور علاج کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اس دن کا بنیادی مقصد کینسر کی علامات کو سمجھنا، صحت مند طرز زندگی اپنانا اور بروقت طبی مشاورت کے ذریعے زندگی بچانا ہے۔