پاکستان میں ویکسین کی مقامی تیاری کے حوالے سے بڑی پیش رفت
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد: ترجمان وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور ویکسین سازی میں خود کفالت کے قومی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سعودی عرب کا گیارہ رکنی اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔
وزیر صحت مصطفی کمال کی گزشتہ سات ماہ کی کوششوں کا نتیجہ یہ ہے کہ ویکسین کی مقامی تیاری کے حوالے سے سعودی عرب کے ہم منصب کے ساتھ تین میٹنگز ہو چکی ہیں، جن میں سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور ویکسین مینوفیکچرنگ جیسے کلیدی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے فوکل پرسنز مقرر کیے گئے۔ پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر عبید، چیف ایگزیکٹو آفیسر DRAP اور سعودی عرب کی جانب سے منسٹر آف انڈسٹریز کے سینئر ایڈوائزر نزار الحریری کو مقرر کیا گیا۔ اسی تسلسل میں DRAP کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سعودی وزارتِ صنعت کے ایڈوائزر کے درمیان چھ تفصیلی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا:
-
“مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری ملکی ضروریات کو پورا کرے گی اور اضافی پیداوار کے ذریعے برآمدات کو فروغ دے کر قومی معیشت کو مستحکم کرے گی۔”
-
“اعلیٰ معیار اور محفوظ ویکسین کی عوامی دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔”
-
“اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ ویکسین کی مقامی تیاری کے عمل کو عملی شکل دینے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ثابت ہوگا۔”
ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ پاکستان ویکسین کی تیاری میں خود کفالت کے عمل میں پرعزم ہے اور اس کا مقصد نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کرنا بلکہ برآمدات کے ذریعے معیشت کو مضبوط کرنا بھی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026